سندھشہر شہر

فریال تالپور کو اسمبلی کی رکنیت کے لیے نا اہل قرار دیا جائے

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپورکے پاس دبئی کا اقامہ ہونے سےمتعلق درخواست دائرکردی گئی ۔
معظم عباسی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ فریال تالپورکواسمبلی کی رکنیت کےلیے نااہل قراردیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست قابل سماعت ہونے پر5 جون کودلائل طلب کرلیے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ فریال تالپورنے2002 میں صاحبزادی عائشہ کے نام پردبئی میں کمپنی قائم کی جبکہ رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی، پیپلزپارٹی کی رہنما نے اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا، جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں۔
دوسری جانب ترجمان فریال تالپور کا کہنا ہے کہ فریال تالپور کااقامہ انکشاف نہیں، وہ پہلےہی اسے ڈکلیئرکرچکی ہیں، فریال تالپوراپنااقامہ کچھ عرصہ قبل منسوخ بھی کراچکی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button