فرد جرم سنانے پر اسحاق ڈار روپڑے، سینئر صحافی نے آج ہونےوالی تمام کارروائی بتادی۔ شاہد مسعود
لاہور 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج عدالت میں جج کے سامنے رو پڑے۔ پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعودکا اپنے پروگرام میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آج اسحاق ڈار کی ہونے والی پیشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر جب عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی یعنی جب انہیں عدالت میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم سنایا جارہا تھا تب وزیر خزانہ اسحاق ڈار جج کے سامنے روپڑے اور دو سے تین بار اپنے آنسو بھی پونچے۔
شاہد مسعود نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار پر آج فرد جرم عائد ہوگئی ہے تاہم اسحاق ڈار کو اس کیس میں 14سال قید کی سزا ہوگی کیونکہ یہ صرف ایک سادہ سا کیس ہے اس میں نہ تو قطری خط ہے اور نہ ہی کچھ اور معاملہ ہے یہ کیس جے آئی ٹی کی تفتیش کے دوران سامنے آیا-