ایڈیٹرکاانتخاب

فرانس میں بچوں کی فحش ویڈیوز تقسیم کرنے والا اسکول ٹیچر گرفتار

مونٹریال: فرانس میں پولیس نے بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے اور انہیں تقسیم کرنے کے الزام میں 50 سالہ اسکول ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔
بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بچوں کی ویڈیوز اور فحاشی پر مبنی مواد رکھنے پر 50 سالہ اسکول ٹیچر کو مونٹریال سے حراست میں لے لیا گیا ہے، اسکول ٹیچر کے کمپیوٹر سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو برآمد کر لیا ہے، ملزم پر فحش مواد کو تقسیم کرنے کا الزام بھی ہے، ملزم کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لیے قریبی تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو اسکول کے طالب علموں کے والدین کی شکایت پر حراست میں لیا گیا تھا اور معمول کی تفتیش کے بعد وکیل کی جانب سے زر ضمانت جمع کرانے پر ملزم کو رہا کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف سماعت 30 اپریل کو ہو گی تاہم اس دوران ملزم پر تدریسی عمل جاری رکھنے اور نیٹ پر 16 سال سے کم عمر بچوں سے گفتگو کرنے کی ممانعت ہو گی۔
ملزم کے وکیل مائیکل مورینا کا پولیس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسکول ٹیچر کو زر ضمانت دے کر رہا کرا لیا ہے، پولیس 30 اپریل کو شواہد کے ہمراہ عدالت میں چالان پیش کرے گی تاہم اس سے قبل میرے موکل ملازمت سے روکے جانے کے خلاف حکم امتناع کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button