انٹرنیشنل

فرانس میں انتہائی کمزور اور دبلی پتلی ماڈلز ریمپ پر واک نہیں کر سکے گی،

قانون کے مطابق میڈکل ضروری ورنہ خواتین کو 75ہزار یورواور 6ماہ جیل کی سزا ہو گئی۔
(بیورو رپورٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
فرانس کی انتہائی کمزور اور دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی لگا دی جس کے بعد ماڈلزریمپ پر واک نہیں کر سکیں گی اور قانون پر عملدرامد نہ کرنے والی ماڈلز کو جرمانہ اور قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔
فرانس وزارت صحت کے مطابق خواتین کے کھانا کم کھانے کی عادت سے نمٹنے کے لیے انتہائی کمزور ماڈلز کے ریمپ پر جلوہ گر ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ نئے قانون کے تحت ماڈلز کو ماڈلنگ سے پہلے ڈاکٹروں کا تصدیق نامہ (باڈی ماس انڈکس ) جمع کرانا پڑے گا جس سے خاتون کا وزن قد اور جسامت کے بارے میں معلومات درج ہوں گی ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ کی ملازمت حاصل کرنے والی خواتین جو انتہا ئی کمزار ہیں اورملازمت حاصل کر لیتی ہیں تو ایسی خواتین کو 75ہزار یورواور 6ماہ جیل کی سزا ہو گی۔
فرانس ماڈلز کے کم کھانے کے حولے سے قانون سازی کرنے والا پہلا ملک نہیں اس کے علاوہ اٹلی ، اسپین اور اسرائیل بھی ماڈلز کے کھانا کھانے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button