ایڈیٹرکاانتخاب
فرانسیسی وزیراعظم مستعفی ، صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے
صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا ، انکی جگہ وزیر داخلہ وزیراعظم بن گئے ۔ مئی 2017 میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے بائیں بازو کی حکمران سوشلسٹ پارٹی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ فرانس کے موجودہ صدر فرانسوا اولاند نے صدارتی امیدوار بننے سے معذرت کر لی، انکا موقف ہے کہ انہوں نے فرانسیسی قوم کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر بنانے اور بے روزگاری کا خاتمہ کرونگا ،ایک سال کے دوران وعدہ پورا نہ کر سکا اس لئے آئندہ صدارتی امیدوار نہیں بنوں گا ۔