فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے معاہدہ’

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور چیمئنر ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے اوپنر چار ہفتے کے لیئے کاونٹی کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پی سی بی کی جانب سے انہیں این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو کیربئین پریمئیر لیگ کی جانب سے بھی کھیلنے کی پیشکش تھی لیکن انہوں نے انگلش کاونٹی سمر سیٹ کی جانب سے کھیلنے کو ترجیح دی۔
فخر کے علاوہ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بشمول سرفراز احمد، محمد عامر، شاہد آفریدی، عماد وسیم اور جنید خان بھی مختلف کاؤنٹیوں سے معاہدے کرچکے ہیں۔
Load/Hide Comments