فحش حرکات کے الزام پر اسلام آباد پولیس نے نجی ہوٹل سے 50 نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد پولیس کی جانب سے نجی ہوٹل پر چھاپہ
جی 5 سیکٹر میں واقع نجی ہوٹل میں فحش حرکات کے الزام پر لڑکے لڑکیوں سمیت 50 افراد گرفتار
فحش حرکات کے الزام پر اسلام آباد پولیس نے نجی ہوٹل سے 50 نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا۔ جی 5 سیکٹر میں واقع نجی ہوٹل میں فحش حرکات کے الزام پر لڑکے لڑکیوں سمیت 50 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتوار کی شب کو ہوٹل میں 36 لڑکے اور 16 لڑکیوں کو شیشہ پینے، فحش گانوں پر ڈانس کرنے اور دیگر فحش حرکات میں ملوث ہونے کے الزام پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ہوٹل کے مینیجر اور مالک کو بھی گرفتار کر لیا۔ تاہم بعد ازاں تمام افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments