Draft

فتح پور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے ۔ شازیہ میر ایم این اے

اسلام آباد 7 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
فتح پور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے دہشت گرد مذاہب و مسالک میں تمیز کئے بغیر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشت گردی کی نئی لہر نے ہر شہری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے لیکن حکومت بہت جلد اس دہشت گردی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محترمہ شازیہ سہیل میر نے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر حسین علوی کی قیادت میں گزشتہ روز ملاقات کی محترمہ شازیہ میر نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزار ات رشد و ہدایت کا سر چشمہ ہیں جہاں لوگ دنیا کے مصائب و مشکلات سے پریشان ہو کر ہدایت و رہنمائی کیلئے رجوع کرتے ہیں حضرت داتا گنج بخشؒ حضرت بابا فریدؒ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ سمیت مختلف درگاہوں اورمراکز انوار و تجلیات پرمعصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندے ضرور کیفر کردار کو پہنچیں گے انتہائی تکلیف دہ امر یہ ہے کہ دہشت پسندی کی ان کاروائیوں میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد بھی نشانہ بنتی ہے جن کے والدین ساری عمر اس صدمے سے دوچار رہتے ہیں حکومت اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے اور ملک سے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کیا جا چکا ہے بچے کھچے بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button