انٹرنیشنل
فتح استنبول” نے انسانی تاریخ پرگہرے اثرات چھوڑے، سپیکرپارلیمان ترک
انقرہ ۔30مئی2017ء
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ترک پارلیمانی اسپیکر اسماعیل قہرمان نے کہا ہے کہ” فتح استنبول” نے انسانی تاریخ پر اپنے گہرے اثرات چھوڑے ہیں جس کے نتیجے میں ایک جدید دور کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق فتح استنبول کے 564 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں اسماعیل قہرمان نے کہا کہ استنبول3 عظیم سلطنتوں کا صدر مقام رہا ہے جو کہ مسلمانوں کے قبضے میں آنے کے بعد علم و حکمت،ثقافت اور فنون لطیفہ کا اہم مرکز بن گیا لہذا ہم اس پٴْر ٴْمسرت موقع پر فاتح سلطان محمد خان اور اٴْن کی بہادر فوج کو تہہ دل سے خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔