کھیل
فاسٹ بالر محمد عرفان پر پابندی کا آج خاتمہ ہو جائے گا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں بکی سے رابطے کی اطلاع نہ دینے پر پابندی کی سزا کاٹنے والے پیسر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہو جائے گی۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان 14 مارچ کو معطل کئے گئے تھے اور ان کی ایک سالہ پابندی میں چھ ماہ کی سزا معطل تھی جو پوری ہونے پر انہیں بحالی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے