شہر شہرکراچی

فاروق ستار کیلئے پاک سرزمین پارٹی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند، مصطفیٰ کمال نے اعلان کردیا

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پر پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگئے، اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال سید نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں فاروق ستار نے دوست کے گھر میں اکیلے بلا کر ملاقات کی اور مجھے کہا کہ ایک مرتبہ پتنگ اور ایم کیو ایم کے نام پر مہاجروں کو بلف (گمراہ) کروں گا۔مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ فاروق ستار نے انیس قائمخانی کو کامران ٹیسوری کے گھر بلایا اور ملاقات کی جس کے دوران کہا کہ میرے لیے کیا پیکج ہے۔
پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے دروازے فاروق ستار پر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہیں، پتہ ہے وہ کل سے کس کس سے کال کروا رہے ہیں، اتنا جھوٹا اور شاطر شخص زندگی میں نہیں دیکھا اور رسوائی اس شخص کا مقدر ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی تین ماہ سے ایم کیو ایم میں ڈرامہ لگا ہے جب کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ پی ایس پی میں لوگ زبردستی آرہے ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج صبح ایک ہارے ہوئے آدمی نے خود کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button