پاکستان

فاروق ستار فیصلہ چیلنج کریں،علی رضا عابدی

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا ہے وہ فاروق ستار سے درخواست کریں گے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا جائے۔
علی رضا عابدی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کہ فاروق ستار اب ایم کیو ایم کے کنوینر نہیں رہے پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہادرآباد والے دوست الیکشن کمیشن نہیں آئے، ہوسکتا ہے انہیں فیصلے کا علم ہو،فیصلہ اگر مینج کیا گیا ہے تو ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔
علی رضا عابدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ،آج کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button