ایڈیٹرکاانتخابپاکستان
فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کیخلاف وال چاکنگ ہو گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماﺅں فاروق ستاراور خواجہ اظہارالحسن کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کردی گئی ہے۔ وال چاکنگ کے خلاف ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کتے مطابق رات گئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم پاکستان رہنماﺅں خواجہ اظہار اور فاروق ستار کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی ہے۔ وال چاکنگ میں مہاجر قوم کا غدار سمیت دیگر نعرے تحریر ہیں وال چاکنگ میں 18نومبر 2016 اور یوسی38 بھی تحریر ہیں۔
ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم کے مطابق ناظم آباد تھانے میں اشتعال اور نفرت انگیز وال چاکنگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ الزام نمبر366/16 سیاسی جماعت کے خلاف درج کیا گیا ہے۔