پاکستان

فائنل کے دن لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی، رانا ثنا

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فائنل کے دن لاہور میں زندگی معمول کے مطابق ہو گی، منفی سیاست کرنے والے عناصر پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے خلاف ہیں۔
رانا ثناء کا مزید کہنا ہے کہ کرفیو لگا کرمیچ کرانے کا پراپیگنڈا کرنیوالےمنفی سیاست کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پوری قوم نے سراہا ہے۔
اسٹیڈیم کے اندر موجود ریسٹورنٹ کے علاوہ کوئی دفتر بند نہیں ہوگا اور میچ کے دوران کسی بھی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پارکنگ سے اسٹیڈیم تک فری شٹل سروس چلائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button