غیر ملکیوں کے لئے جائیداد کی خریداری پر اضافی ٹیکس چیلنج

برٹش کولمبیا کی حکومت کی طرف سے جائیداد کے غیر ملکی خریداروں پر اضافی ٹیکس کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافی ٹیکس 2 اگست سے نافذ کیا گیا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ یونیورسٹی کی طالب علم جنگ لی نے عدالت میں اس ٹیکس کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ بادی النظر میں یہ درخواست ان تمام غیر ملکیوں کی طرف سے ہے جو اس اضافی ٹیکس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جنگ لی کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں اس نے 560,000 ڈالر میں ایک مکان کا سودا کیا۔ اور ایڈوانس کے طور پر کل قیمت کا 10 فی صد یعنی 56,000 ڈالر ادا کر دئے۔ 12 دن بعد یہ نیا قانون آ گیا۔ جس کے باعث مجھے 84,000 ڈالر مزید ادا کرنے پڑیں گے۔ اب میں یہ رقم کہاں سے لاؤں گی کیونکہ میں نے تو پہلی ادا شدہ رقم بھی اپنے والدین اور دوستوں سے ادھار لی تھی۔ اب اگر میں سودا ختم کر دوں تو مجھے ادا کی ہوئی رقم 56,000 ڈالر سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ اب نہ میں آگے جا سکتی ہوں نہ پیچھے۔ اگر جنگ لی یہ مقدمہ جیت لیتی ہے تو اس کا فائدہ ان سب غیر ملکیوں کو ہو گا جو اس جیسی صورت حال کا شکار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں