غلط لیڈر شپ سے ملک دو حصوں میں تقسیم ہوا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ غلط لیڈر شپ کی وجہ سے ملک دو حصوں میں تقسیم ہواجبکہ اصل دشمن آستین کےسانپ ہیں جنہوں نےملک کوترقی سےروکا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہورمیں افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسروں کے لیےنمونہ بننا ہے ہم بدلیں گے تو پاکستان بدلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان واحد ریاست ہے جو لا الااللہ کے نام پر بنی، اللہ کے نام پر بننے والی ریاست پر مخصوص سوچ اور طاقت کا قبضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے پاس بہترین لیڈرشپ ہے جبکہ آنے والے الیکشن غلامان مصطفیٰ اور غلامان امریکا کے درمیان ہو ںگے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت کسی اسلامی ملک میں صحیح معنوں میں اسلامی نظام نہیں اورآج عالم اسلام میں قیادت نہ ہونے کے باعث وسائل پر استعمار کا قبضہ ہے۔