ایڈیٹرکاانتخاب

غلاف کعبہ تبدیلی کی روح پرور تقریب انعقاد

مکہ مکرمہ 1 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کے غلاف کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مکہ ، سعودی اعلی حکام ، مسلم ممالک کے سفرا اور حجاج کرام شریک ہوے۔ نماز فجر کے بعد اس روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ہر سال یہ تقریب 9 ذی الحج کو عمل میں آتی ہے۔ غلاف کعبہ سعودی فرمانروا کی اجازت سے گورنر مکہ ، سعودی اعلی حکام ، مسلم ممالک کے سفرا اور حجاج کرام کی موجودگی میں میں تبدیل کیا جاتا ہے ، یہ غلاف کسوہ کہلاتا ہے جسے ریشم اور روئی سے تیار کیا گیا ہے۔
غلاف پر انتہائی نفاست اور مہارت سے سونے کی تاروں سے قرانی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی ہیں۔غلاف کی تیاری میں 150 کلو خالص سونا چاندی جبکہ 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ ہر سال تقریباً 60 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لئے ریشم اٹلی سے جبکہ سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے منگوائی گئی ہیں۔ غلاف کعبہ کی تقریب تقریبا 6 گھنٹے تک جاری رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button