انٹرنیشنل

غزہ کے خلاف نئی جنگ چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں:اسرائیلی وزیر دفاع

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ ان کی فوج غزہ کی پٹی پر نئی جنگ مسلط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر موجودہ امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیان میں وزیردفاع کاکہنا تھاکہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام اطمینان بخش انداز میں جاری ہے اور اسے مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے حفاظتی دیوار اہم دفاعی اقدام ہے اوراس دیوار کی تعمیرمکمل ہونے کے بعد غزہ کی پٹی کے اطراف میں موجود یہودی کالونیوں کو پہلے کی نسبت زیادہ تحفظ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button