انٹرنیشنل

غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے،جس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد پر ووٹنگ متوقع ہے ۔
گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں امریکا نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سامنے آنے والی ایسی قرار داد کو ویٹو کردیا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی حالیہ فائرنگ میں 4نہتے فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک 15 سال کا لڑکا بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
شہید ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی شناخت ھیثم الجمال کے نام سے ہوئی ہے جو غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے مظاہرے میں حصہ لے رہا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کےقریب مظاہرہ کیا تھا۔
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ چار ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچوں نے سیکڑوں ٹائر جلادیے۔
اس سے قبل 14 مئی کو ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button