غزہ پر اسرائیلی بمباری نے قید کے دوران سب سے زیادہ خطرے میں ڈالا: سابق یرغمالی خاتون کا انکشاف

غزہ پر اسرائیلی بمباری نے قید کے دوران سب سے زیادہ خطرے میں ڈالا: سابق یرغمالی خاتون کا انکشاف

25 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ
VOC اردو — بین الاقوامی ڈیسک

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک حیران کن اور جرات مندانہ بیان سامنے آیا، جب حماس کی قید سے رہائی پانے والی ایک سابق یرغمالی خاتون نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو “اپنی زندگی کا سب سے خطرناک لمحہ” قرار دیا۔

مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں یرغمالیوں کے اہل خانہ اور خود رہائی پانے والے کئی یرغمالی بھی شریک ہوئے۔ مذکورہ خاتون نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ،
“ہمیں قید میں حماس سے نہیں، اسرائیلی بمباری سے سب سے زیادہ خوف تھا۔ ہر دھماکے کے ساتھ ہمیں موت قریب محسوس ہوتی تھی۔”

اس بیان نے مظاہرے میں موجود شرکا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے براہِ راست سوال کیا:
“تمھیں نیند کیسے آتی ہے؟”
شرکاء نے نیتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو یرغمالیوں اور عام شہریوں دونوں کے لیے مہلک قرار دیا۔

غزہ میں تباہی کا سلسلہ جاری
ادھر غزہ میں اسرائیلی جارحیت بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ خوراک کی شدید قلت کے باعث 4 سالہ معصوم بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ طبی امداد نہ ہونے، بنیادی سہولیات کی بندش اور مسلسل بمباری نے غزہ کے باسیوں کو موت کی دہلیز پر لاکھڑا کیا ہے۔

یہ مظاہرے اور ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل کے اندر بھی نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں، اور فلسطین میں جاری انسانی بحران عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں