
برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غ ز ہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
آکسفیم کی نمائندہ بشرٰیٰ خالدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرا_ئیلی فوج نے 10 دن سے شمالی غ ز ہ میں خوراک کی فراہمی روک رکھی ہے، شمالی غ ز ہ میں اسرا_ئیل کی ناکہ بندی سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔
نمائندہ آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غ ز ہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور چارہ، گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں۔
بشرٰیٰ خالدی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر فلس _طینی جنوبی غ ز ہ کی طرف "ڈیتھ مارچ” کے بجائے اپنے گھروں میں مرنے کو تیار ہیں، نہیں جانتی شمالی غ ز ہ میں لوگ کیسے زندہ رہیں گے، یا تو بھوک سے مر جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ شمالی غ ز ہ میں لوگ قتل عام سے مریں گے یا جنوب کی طرف نقل مکانی کی کوشش میں مار دیے جائیں گے، غ ز ہ میں تباہی کی یہ سطح پہلے نہیں دیکھی۔۔۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا چینل فالو کیجئے*