رنگ برنگ

غزوہ بدر تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے

نیوز وائس آف کینیڈا کے نصیر ظفر ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے غزوہ بدر کے حوالے سے کہا ہے کہ غزوہ بدر تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے‘313 مسلمانوں نے اپنے سے کئی گنا زیادہ مسلح افراد کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی کیونکہ انہیں اللہ اور اس کے پیارے رسول ؐ کی خوشنودی ونصرت حاصل تھی۔ آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمان ہیں اور بفضل خدا وطن عزیز پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن افسوس کہ مسلمان دنیا بھر میں مظلومی ومحکومی کی زندگی بسر کررہے ہیں اس کی بڑی وجہ ایمان کی کمزوری اور اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے اور ایک عظیم قوت ہونے کے باوجود امت مسلمہ اس وقت زوال کا شکار ہے اور افسوس کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اربوں کھربوں روپے امریکی صدر کے دورے کے دوران یہود وہنود پر قربان کردئیے ہیں۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کواپنے اسلاف کی تاریخ پڑھنی چاہئیے جنہوں نے اپنے جذبہ ایمانی اور پاکیزہ عمل سے دنیا پرحکمرانی کی جبکہ آج سب کچھ ہونے کے باوجود مسلمان مظلوم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی اللہ اور رسول ؐ کے فرمودات پرعمل پیرا ہو جائیں تو اللہ اور رسول ؐ کی نصرت اور مدد آ سکتی ہے اور مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام ومرتبہ دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button