پاکستان
عید کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دشمنوں کے نام اہم پیغام
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کو قوم کی خوشیاں چھیننے نہیں دیں گے، ملک بھر میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کی خوشیاں چھیننے کی کوششیں کر رہا ہے، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک بھر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں سرچ آپریشن شروع کردئیے گئے ہیں۔ قوم کے حوصلے بلند ہیں اور انہی بلند حوصلوں کی بنیاد پر دشمن کو شکست دیں گے۔