عید کی ایک چھٹی کے بعد پاناما جے آئی ٹی آجسے پھر شروع کر دئے گی-
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )پاناما لیکس کی مزید تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس آج پھر ہو گا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کی ایک چھٹی کے بعد جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاءکی سربراہی میں آج پھر ہو گا ،جے آئی ٹی کے ارکان جوڈیشل اکیڈمی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے 10جولائی کو طلب شدہ پاناما لیکس کی حتمی رپورٹ کی تکمیل پر غور کیا جائے گاجبکہ گواہان کے بیانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ پاناما جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع کو دوبارہ طلب کیا ہے جو 2جولائی کو دوپہر 12بجے جوڈیشل اکیڈمی آئیں گے ۔اس سے قبل عید سے پہلے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں جبکہ سینیٹر رحمان ملک بھی حدیبیہ پیپر ملز میں شریف خاندان کے خلاف ثبوت جے آئی ٹی کو فراہم کر چکے ہیں۔