پاکستان

عید میں کچھ دن باقی، تیاریاں عروج پر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
عید میں گنتی کے دن رہ گئے ہیں مگر درزیوں کے نخرے آسمانوں پر ہیں اور انہوں نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں ۔ لڑکیوں نے بھی ان کا غرور دیکھ کر انہیں گڈ بائے کہا اور ریڈی میڈ ملبوسات کا انتخاب کرلیا ۔ خوبصورت ملبوسات اور نئے فیشن ٹرینڈر بھی ایک ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ مارکیٹ میں خریداری کیلئےآنے والی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ پیسے دیں گی اور پسند کا جوڑا لیکر چلتی بنیں گی ۔ فیشن میں شارٹ شرٹس ایک بار پھر ان ہو چکیں جو لڑکیوں کو خوب بھا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے عید پر جو پہنیں فیشن کے ساتھ جچتا بھی ہو ۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر لڑکیوں کا کھڑکی توڑ رش ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ عید کا من پسند جوڑا ملتا ہے یا تلاش چاند رات تک جاری رہے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button