شوبز

عید فلمی میلہ پاکستانی فلموں نے لوٹ لیا

عید کافلمی میلہ پاکستانی فلموں نے لوٹ لیا ۔’نہ بینڈ نہ باراتی‘،وجود‘،’سات دن محبت ان ‘ نے پاکستانیوں دل جیت لیے ۔
نئے اداکاروں اور حسیناؤں نے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں ۔شایان خان ،میکال ذوالفقار ، نایاب خان کی مزاحیہ اور دل کوچھولینے والی اداکاری نے رنگ جمادیا ۔ ’نہ بینڈ نہ باراتی‘،’وجود‘،’سات دن محبت ان‘ اور’آزادی‘ کو بھارتی فلم پر پاکستانی سنیماؤں پر پابندی سے بھر پور فائدہ ہوا۔
عید کے تیسرے روز بھی تمام سنیما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈز نے ماضی کی یادوں کو تازہ کردیا ۔جاوید شیخ،ماہرہ خان،شہر یارمنور،مومی رانا،سونیا حسین ،دانش تیمور،شایان خان اور علی کاظمی کی اداکاری کو سراہا گیا ۔ فلم بینوں نے پاکستانی فنکاروں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔اسی موقع پر’ نہ بینڈ نہ باراتی‘ کے پروڈیوسر اور فلم کے ہیرو شایان خان نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔ فلم میں ماہرہ خان،صبا قمر اورمہوش حیات کو کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button