پاکستان

عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی سیکرٹری عون چوہدری نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔
ٹوئٹر پر عون چوہدری نے اپنے پیغام میں سینئر صحافی عمر چیمہ کی خبر کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اور زرد صحافت ہے۔عمر چیمہ نے خبر دی تھی کہ عمران خان نے یکم جنوری 2018 کو اپنی پیرنی سے لاہور میں شادی کی ہے۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمر چیمہ کے رابطہ کرنے پر عمران خان کی شادی کی افواہ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے عمر چیمہ کی خبر کو من گھڑت بھی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ سینئر صحافی عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button