Draft

عورت کو تیزاب سے قتل کرنے کے مجرم کو دو بار سزائے موت

ملتان: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عورت پر تیزاب پھینکنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی اور جرمانے کی سزا سنادی۔
ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تیزاب گردی کیس کا فیصلہ سنادی۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم کاشف کو دومرتبہ سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کے سزا سنائی گئی۔
استغاثہ اور پولیس کے مطابق مجرم کاشف خان پور قاضی کی رہائشی ممتاز بی بی کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ممتاز بی بی راضی نہ تھی جس پر کاشف نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ممتاز بی بی اور ان کے 3 بچوں پر تیزاب انڈیل دیا تھا، جس سے ماں اور بچے شدید جھلس گئے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ممتاز بی بی ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button