انٹرنیشنل

عودی عرب پرمیزائلوں کی بارش،دشمن کاہدف کون کون سے مقامات تھے ؟

یاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب پر پڑوسی ملک یمن سے چار بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم سعودی دفاعی نظام نے صوبہ جزان میں داغے گئے چاروں میزائل ناکارہ بنادیئے جبکہ ناکارہ بنائے گئے میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف جزان کے شہری علاقے تھے، چاروں ہی میزائل مقامی وقت کے مطابق 10بج کر چالیس منٹ پر فائر کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے فضاءمیں ہی ناکارہ بنادیئے گئے ۔عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایاکہ
میزائلوں کا ہدف جزان شہرکی طرف تھا اور باغیوں نے ارادتاً سویلین آبادی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی ایئرڈیفنس فورسز نے ان تمام کا سراغ لگا کر فضاءمیں ہی تباہ کردیا۔سعودی ریاستی چینل ’الاخباریہ‘ کے مطابق تباہ ہونیوالے میزائل کا ملبہ نیچے گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت پر کیاگیا جب عرب اتحاد نے جمعہ سے حوثی باغیوں کے علاقے میں کارروائی شروع کررکھی ہے جس کے نتیجے میں دو سینئر کمانڈرز سمیت 38باغی مارے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button