پاکستان

عوام کی فلاح و بہبود اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری 

کراچی 31 مارچ 2018ء
(کنٹری بیورو پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہیں،ثروت اعجاز قادری
غریب عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،ثروت اعجاز قادری 
اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال اور اہلسنت کے تحفظ کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے میں ہے ،حکومت امیر غریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی معیار بنائے،غریب عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،دہشتگردی نے معاشی طور پر پاکستان کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،موجودہ حکمران دعوؤں اور زبانی جمع خرچ کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں ،کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں ،تبدیلی لانے کیلئے عوام کو گھروں سے نکلنا ہوگا ،جو قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد نہیں کرتی تاریخ گواہ ہے کہ وہ اندھیروں میں ہی رہتی ہیں ،نیو جنریشن ہمار ااثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کو آگے لاکر خدمت کرنے کا موقع فراہم کرئے ، عوام کی فلاح و بہبود اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر نیو ٹاؤن سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اپنے شہید قائدین کے مشن کو ہرحال میں پوراکر ینگے اس راہ میں آنیوالی ہر رکاوٹ کو اپنے شعور سے گرادینگے ،کرانہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،اہلسنت کی پہچان لبیک یارسول اللہ ﷺ ہے کارکنان عوام میں شعور بیدار کریں ،اہلسنت کے تحفظ اور کھوئے ہوئے تشخص کو واپس لانے کیلئے ہر عاشق رسول کو میدان میں آنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا ہے ،8کروڑ سے زائد مظلوم غریب عوام حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرئے ،انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرکے ہی جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکتاہے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button