پاکستان

عوام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں، شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں، ساڑھے چار سال عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔
لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب پر توجہ مرکوز ہے، وہاں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے گئے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھاکہ مخالفین کی منفی سیاست کی پرواہ کئے بغیر ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ عوام جانتے ہیں کون باتیں کررہا ہے اور کون ان کی خدمت۔ان کا کہنا تھا کہ عوام دھرنے یا نعرے نہیں بلکہ اپنے مسائل کا عملی حل چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button