پاکستان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہا مسلم لیگ ن ٹوٹتی نظر آرہی ہے

ملتان/مظفرگڑھ 28 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
(ن) ٹوٹتی نظر آرہی ہے جلد بہت سے ارکان وفاداریاں تبدیل کرلیں گے،قوم کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس آنی چاہیے، شریف خاندان نے 40سال سے اپنی پارٹی میں لیڈرپیدانہیں ہونے دیا،بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقبول نہیں کیاتو ہم لٹیروں کو ووٹ کیوں دیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ملتان میں وفد سے ملاقات،مظفرگڑھ میں جلسہ سے خطاب
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ٹوٹتی نظر آرہی ہے جلد بہت سے ارکان وفاداریاں تبدیل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہورہا ہے،انصاف پرمبنی فیصلے آرہے ہیں۔قوم کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس آنی چاہیے۔شریف فیملی کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کیلئے کچھ باقی نہیں رہا۔
ملتان میں تحریک حقوق العباد کے صدر شیخ یونس سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس جرائم کی ماں ہے،اگر یہ کیس کھل گیا تو شریف خاندان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام کرپٹ اور چوروں کے خلاف نکل آئے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان وجنوبی پنجاب کی عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔
بعدازاں مظفرگڑھ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں کہ اس مرتبہ سارا مال شہباز اور اسکے بیٹے نے لوٹا ہے۔نوازشریف نااہل ہوئے تو انھوں نے بھائی کو بھی اپنی جگہ لانے کے قابل نہیں سمجھا،اگر بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی کو قبول نہیں ہے تو ہم کیوں لٹیروں کو ووٹ دیں،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے 40سال سے اپنی پارٹی میں لیڈرپیدانہیں ہونے دیا،ملک میں کیسے پیدا ہونے دینگے، مائیں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں،ان کی بچیاں3ماہ پہلے لندن چلی جاتی ہیں، ہمارے بچوں کا روزگار نہیں،انکے بچی16سال کی عمر میں 800کروڑ کے فلیٹوں کے مالک ہیں۔ ان کے بچوں کو اللہ نے سزادی وہ کسی قابل ہی نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button