ایڈیٹرکاانتخاب

عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا، تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا-نواز شریف

م آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کو مسترد کردیا، تمام مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا،ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب ہاﺅس میں وکلااور کارکنوں سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر مریم نواز،امیرمقام،مریم اورنگزیب،آصف کرمانی،حنیف عباسی،مصدق ملک اوردیگررہنمابھی موجودتھے،ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اورقانونی نکات پربات چیت ہوئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ وقت ثابت کرے گا میرے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ یہ میرے نہیں ،ملکی ترقی کیخلاف سازش ہو رہی ہے،نوازشریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی، آئندہ بھی کرینگے،عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ بند ہوجانا چاہئے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے 2013 میں بھی مینڈیٹ دیا تھا2018 میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button