پاکستان
عمران خان کے گھر کا محاصرہ : اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے عمران خان کے گھر کے گرد محاصرے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنی گالہ سے پولیس اور ایف سی کو ہٹایا جائے اور عمران خان کے گھر کی غیر قانونی نظر بندی ختم کی جائے
ذرائع کا کہناہے کہ اسد عمر نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کے گھر کو محصور کر دیا ہے ۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، آئی جی ، چیف کمشنر اور ڈی سی او اسلام آبا دکو فریق بنایا گیا ہے ۔
یاد رہے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور ایف سی کے دستے بنی گالہ کے باہر تعینات کیے گئے ہیں ۔