ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان کے پی کے میںسب اچھا کرنے میں ناکام رہے،ملک کے حالات 99ءسے بہتر ، فوج اقتدار میں نہیں آئے گی:پرویز مشرف

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس شخصیت ہے کے پی کے میں حکومت ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،ملک کے حالات 99ءسے بہتر ہیں فوج اقتدار میں نہیں آئے گا۔
نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جب سول حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو عوام فوج کی طرف دیکھتی ہے لیکن اب فوج حکومت میں نہیں آئے گی،اگر فوج آتی بھی ہے تو پھر تین ماہ کیلئے نہیں آنا چاہیے،پاکستان میں سی پیک کو اگر فوج لے کر بڑھ رہی ہے تو یہ کامیاب ہوگا۔
جب میں اقتدار میں آیا تھا تو موجودہ صورت حال سے بہت مختلف تھی،حالات بہت خراب تھے،ملک کو چلانے کیلئے قرضے لینے پڑے،ہم نے آکر ملک کو سنبھالا آہستہ آہستہ حالات ٹھیک ہوگئے،عمران خان کے پاس شخصیت ہے کے پی کے میں حکومت ہے لیکن وہ اپنی کارکردگی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،عمران خان کو چاہیے تھا کہ کچھ اچھا ڈیلیور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی میں ایک حقیقت ہے لیکن باہر نکلیں تو کچھ بھی نہیں بلکہ ایک گالی ہے،سابق چیف جسٹس افتخار چودھری بدترین انسان ہیں جنہوں نے اب اپنی حرکتوں سے سچ ثابت کردیا ہے،12مئی کا واقعہ کسی کی طرف سے فائرنگ کرنے کے بعد ہوا،پہلے ایم کیو ایم کے بچوں او رخواتین پر فائرنگ ہوئی جس سے اشتعال پھیلا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 2007ءمیں پاکستان آنا تھا کشمیر،سرکریک اور سیاچن میں سے کسی ایک معاہدے پر دستخط کرنے تھے لیکن وہ نہ آئے اور بعد میں وہ وزیر اعظم بھی نہ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button