پاکستان
عمران خان کے نزدیک صرف نوٹ کی عزت ہے، خواجہ آصف
سابق وفاقی وزیر خارجہ اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے نزدیک صرف نوٹ کی عزت ہے دوسرے کی نہیں۔
ایک بیان میں خواجہ آصف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ عمران خان کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ کوئی حیا ہوتی ہے کوئی شرم ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کتابیں ہم نے تو نہیں لکھیں،جس سے شادی کی تھی، وہ جانے، یہ جانیں، ہمارا تو کوئی قصور نہیں ہے، عمران خان نےجو پھندا تیار کیا، آج اسی کے گلے میں ہے۔