پاکستان

عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں : علی موسیٰ گیلانی

ملتان (نیوز وی او سی آن لائن) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے فائرنگ کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں، عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں ہے،رات ساڑھے بارہ بجے پریس کانفرنس کرکے پوری دنیا کو بتاوں گا کہ حملہ کس نے کیا؟
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے علی موسیٰ گیلانی پر عمران خان کے قافلے پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ، اس الزام پر مئوقف دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ پتوکی کے نزدیک 5تیزرفتارگاڑیوں نے ہماری گاڑیوں کو اورٹیک کیا، آخری گاڑی نے میری گاڑی کو ٹکر ماری ، اس دوران گارڈز سے تلخ کلامی ہوئی لیکن فائرنگ نہیں ہوئی۔ بعد ازاں معلوم کرنے پر پتا چلا کے عمران خان کا قافلہ جا رہا تھا۔ تحریک انصاف کی جانب سے مجھ پر فائرنگ کرانے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو ٹکر پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں گروپس نے 15پر کال کردی۔ عمران خان کے قافلے کے ساتھ ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں بھی موجود تھیں، ایلیٹ فورس کے مطابق پتوکی کے قریب کراسنگ کے وقت یہ جھگڑا ہوا تھا ، لیکن اس دوران کوئی فائرنگ نہیں کی گئی تاہم پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button