پاکستان

عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد:(نیوز وی او سی آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایس ایس پی تشدد سمیت چار مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگی۔ عمران خان پانچویں بار انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند مقدمات پر سماعت کریں گے۔ عمران خان نے چاروں مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔
عدالت نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے مقدمات سول عدالت منتقل کرنے کی عمران فاروق کی درخواست مسترد کردی تھی۔ ڈاکٹر طاہر القادری بھی ان مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے 13 دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں دو جنوری تک کی توسیع دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button