پاکستان

عمران خان کی گوجرانوالہ آمد کے حوالے سے کشیدگی پائی جا رہی ہے ، جس سے پولیس حکام بے خبر نظر آ رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گوجرانوالہ آمد کے حوالے سے کشیدگی پائی جا رہی ہے ، جس سے پولیس حکام بے خبر نظر آ رہے ہیں ۔ بڑے تصادم کا بھی خطرہ ہے
تھانہ باغباپورہ کے علاقہ نوشہرہ روڈ ،بالمقابل ارائیںہسپتال میں مسلم لیگ نون کے مقامی کارکنان جمع ہو کر کل عمران خان کی آمد کے سلسلہ میں انتقامی تیاریوں میں مصروف ہیں ، لیگی کارکنوں کا کہنا ہے کہ کل عمران خان کی گوجرانوالہ آمد پر وہ اپنے قائد میاں نواز شریف پر جوتا مارنے کا بدلہ لیں گے ، اس سلسلہ میں وہ عمران خان کا پتلا کو جوتوں کا ہار پہنا کر گندے انڈے اور ٹماٹر مارنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے گندے انڈوں ، گلے ہوئے ٹماٹروں اور پرانے جوتوں کا اسٹاک جمع کر لیا ہے جسے وہ کل عمران خان پر پھینکیں گے ، انہوں نے بتایا کہ آج جوتے،انڈے اور ٹماٹر عمران خان کے پتلا پر پھینکنے کی جو ٹریننگ کر رہے ہیں کل اسے عملی جامہ پہنائیں گے ۔اس سلسلہ میں مقامی پولیس بلکل بے خبر نظر آ رہی ہے اور تاحال کسی بھی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا ، دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف میں نئی شمولیت اختیار کرنے والے راہنماء میاں طارق محمود نے اپنے نئے قائد کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیس لاکھ روپے مالیت سے چالیس تولہ سونے کا تاج تیار کروا لیا ہے جسے وہ کل اپنے قائد عمران خان کو گوجرانوالہ آمد کے موقع پر پہنائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button