ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان کی گرفتاری کیلئے پانچ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،مختلف مقامات پر چھاپے

اسلام آباد 16 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کو آئندہ سماعت پر گرفتارکرکے پیش کرنے کی ہدایات پر وفاقی پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے پانچ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ عمران خان کی گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹس اور احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ایس ایس پی آفس سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی باربار طلبی کے بعد پیش نہ ہونے پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرے۔
تاہم آخری اطلاعات تک عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button