عمران خان کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ
کوئٹہ 29 مارچ 2018ء
(کنٹری بیورو پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جمعرات کے روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے۔ اس موقع پر عمران خان نے کئی علاقوں میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں قائم کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ تاہم اسی سلسلے میں ایک کیمپ کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوتے ہوئے عمران خان کی گاڑی پر مشتعل کارکنوں نے حملہ کر دیا۔
کارکنوں کی جانب سے عمران خان کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے نہ رکنے پر مشتعل کارکنوں نے ان کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران ایک مشتعل کارکن نے عمران خان کی گاڑی پر کرسی دے ماری۔ تاہم عمران خان کی گاڑی کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ اس واقعے کے بعد عمران خان دیگر کیمپوں کا دورے ملتوی کرکے صوبائی صدر کی رہائش چلے گئے۔