عمران خان کی نوبل نامزدگی پر نوبل انسٹی ٹیوٹ کا ردعمل: سیاسی استعمال پر تشویش
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
وی او سی اردو: عمران خان کی نوبل نامزدگی پر نوبل انسٹی ٹیوٹ کا ردعمل: سیاسی استعمال پر تشویش
اوسلو (خصوصی رپورٹ) – نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپوکین نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سیاستدان نے ممکنہ نوبل امن انعام کی نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیا ہے۔ ناروے کے معروف حکومتی ذرائع ابلاغ نے اس بیان کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ نوبل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، اس نوعیت کے دعوے نوبل انعام کے وقار کو متاثر کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایک حلقے نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور نوبل کمیٹی کو متعدد ای میلز بھیجی گئیں۔ نوبل انسٹی ٹیوٹ نے اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ادارے کی روایتی پالیسی کے مطابق، نامزدگیوں کی تفصیلات عام نہیں کی جاتیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے بین الاقوامی سطح پر تحریک انصاف کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عالمی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ان کے حامی انہیں نوبل انعام کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے، تاہم نوبل انسٹی ٹیوٹ کی وضاحت کے بعد ان دعوؤں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔