ایڈیٹرکاانتخاب
عمران خان کی نااہلی اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )عمران خان کی نا اہلی اور پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہو گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کرے گا جس میں عمران خان کے وکیل انور منصورر آج سپریم کورٹ میں دلائل دیں گے ۔واضح رہے کہ کیس کی سماعت پر کارروائی انور منصور کے بیرون ملک ہونے کے سبب روکی گئی تھی ۔