عمران خان کی موجودگی میں ماؤں اور بہنوں کی پارٹی میں عزتیں محفوظ نہیں ،عائشہ گلالئی
پشاور1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نوازشریف کم ازکم خواتین کواپنی ماؤں بہنوں کی طرح عزت توسمجھتاہے،پاکستان میں مغرب کاکلچرلانے کی کوشش کی جارہی ہے، لوگ ٹکٹ کیلئے آرہے لیکن میں پارٹی چھوڑ کرجارہی ہوں،لگتاعمران 2نمبرپٹھان ہے۔پی ٹی آئی کی منحرف خاتون رہنماء کی میڈیا سے گفتگو
تحریک انصاف کی متحرک رہنماء عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیاہے،تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں،دونمبرلوگ خودکوپٹھان کہتے ہیں،شیخ رشید کوووٹ نہیں دوں گی۔ انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مخصوص ٹولے نے پارٹی کویرغمال بنارکھاہے۔بعض دو نمبرلوگ خود کوپٹھان کہلوانے لگے ہیں۔
انہوں اعلان کیاکہ میں پی ٹی آئی کوچھوڑ رہی ہوں ۔آئندہ کے لائحہ عمل کاجلد اعلان کروں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں ہے۔آرٹیکل 62،63کااطلاق اخلاقی کرپشن پربھی ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انگلینڈ کاکلچر نہیں ہے۔پاکستان میں مغرب کاکلچرلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس پارٹی میں عزت دار خواتین کی محفوظ نہیں۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ماؤں اور بہنوں کی پارٹی میں عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔نوازشریف کم ازکم خواتین کواپنی ماؤں بہنوں کی طرح عزت توسمجھتاہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ پارٹی میں ٹکٹ کیلئے آرہے ہیں ۔لیکن میں پارٹی چھوڑ کرجارہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس کلچرکے خلاف پارٹی ورکرزاحتجاج کرتے رہے لیکن کسی نے نہ سنی۔