پاکستان

عمران خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی سے داتا دربار تک ریلی ، ہزاروں کارکنان کی شرکت،اتوار کو شریفوں کی کرپشن کا اختتام :سربراہ پی ٹی آئی

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان تحر یک انصاف کی چیئر مین عمران خان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی سے داتا دربار تک ریلی میں ہزاروں کارکنان کی گاڑیوں ،موٹر سائیکل اور پیدل شر کت، 5سے زائد مقامات پر ریلی کا شاندار استقبال اور آتش بازی بھی کی گئی ،کارکنان نوازشر یف ‘شہبازشر یف کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جبکہ عمران خان نے کہا کہ17ستمبر کو شر یف خاندان کی کر پشن کا خاتمہ ہوجائیگا اور ہمیں فتح نصیب ہوگی ، مر یم نوازشر یف کہتی رہیں انکی لندن اور پاکستان میں کوئی پر اپرٹی نہیں مگر پانامہ میں سب کچھ بے نقاب ہوچکا ہے ، مر یم بی بی اللہ تعالیٰ آپ کو سچ بولنے کی توفیق دیں ، گوالمنڈی میں2مر لے کے گھر میں رہنے والا شریف خاندان آج اربوں روپے کا مالک بن چکا ہے ، ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جاکر وہاں محالات بنا لیے جائے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button