ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان کی جانب سے مجھے نازیبا ایس ایم ایس بھیجے گئے: عائشہ گلالئی کا نیا الزام

پشاور 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مجھے نازیبا ایس ایم ایس بھیجے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے والی عائشہ گلالئی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر مزید سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے نازیبا ایس ایم ایس کیے جاتے تھے۔ حتیٰ کہ عمران خان کی جانب سے بھی مجھے نازیبا ایس ایم ایس بھیجے گئے جس کے باعث شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئی۔ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا کردار ٹھیک نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button