ایڈیٹرکاانتخاب

عمران خان کیساتھ کبوتر کے ذریعے رابطہ ہے۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بالآخر بتا دیا ہے کہ وہ کس کے ذریعے عمران خان کیساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کے ”انکشاف “ نے ہر کسی کو دنگ کر دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کا جواب سن کر ”لاجواب“ ہو گئے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان سے سوال کیا گیا کہ دھرنے سے لے کر اب تک عمران خان آپ کا ذکر کرتے ہیں آئے اور کچھ روز پہلے وہ لاہور سے اچانک دورہ ختم کر کے واپس اسلام آباد روانہ ہونے لگے تو بڑی وکٹ گرنے کا عندیہ بھی دیا جبکہ آپ کا نام جب بھی ان کے سامنے لیا جاتا ہے تو وہ ایک معنی خیز مسکراہٹ دیتے ہیں۔ برائے مہربانی آج یہ واضح کر دیں کہ کیا آپ واقعی عمران خان کیساتھ رابطے میں ہیں؟
چوہدری نثار علی خان نے اتنے لمبے سوال کا دو لفظوں میں برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا ”میرا عمران خان کیساتھ کبوتر کے ذریعے رابطہ ہے۔“ ان کا جواب سن کر صحافی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے اور وہ خود بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ پا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button