پاکستان
عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشتگردی عدالت میں ہو گی
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف چار مقدمات کی سماعت آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملوں، سابق ایس ایس پی پر تشدد سمیت چار مقدمات کی سماعت کریں گے،عمران خان کا چوتھی بار انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے متفرق درخواست کے ذریعے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے جس پر آج بحث کی جائے گی۔