پاکستان

عمران خان کو گرفتار کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد 25 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دلوا کر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کونا اہل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما عمران خان کی کم ازکم 5 سے 10 سال کی نا اہلی کی کوشش کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر ن لیگی رہنما دانیال عزیز نے عمران خان کو اشتہاری قرار دے دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ وہ اشتہاری کو گرفتار کرے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ عمران خان کو اشتہاری قرار دے کر نا اہل قرار دیتے ہی گرفتار کر لیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button