بلوچستان

عمران خان کو اقتدار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی -کامران شاہد

عمران خان کو اقتدار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں
لاہور 12 اپریل 2018ء(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیپلز پارٹی اور بلوچستان کے گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف کے سربراہ کو وزارت عظمیٰ ملے گی، امریکا نے بھی رضامندی ظاہر کردی، تاہم یہ گروپ عمران خان کو کبھی آزادی سے کام نہیں کرنے دیں گے: معروف اینکر کامران شاہد
معروف اینکر کامران شاہد کا دعوی ہے کہ عمران خان کو اقتدار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ عمران خان کو اقتدار دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جیسے 2008 اور 2013 کے انتخابات میں امریکا کی مرضی سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے حق میں ہوا چلائی گئی تھی، ویسے ہی اب عمران خان کے حق میں بھی ہوا چل رہی ہے۔
نواز شریف کے حامی بھی اب اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ عمران خان کو اقتدار دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم عمران خان صرف اپنی طاقت پر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی اور بلوچستان کے گروپ کی حمایت سے تحریک انصاف کے سربراہ کو وزارت عظمیٰ ملے گی۔ امریکا نے بھی اس کی رضامندی ظاہر کردی ہے۔ تاہم عمران خان کو کبھی بھی آزادی کیساتھ کچھ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی اور بلوچستان کا گروپ عمران خان کو کبھی آزادی سے کام نہیں کرنے دیں گا۔ ان گروپس کے ذریعے عمران خان کو دباو میں رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button